سعودی عرب کیجانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

اسرائیلی حکومت نے جمعے کی شام سے غزہ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے جارحیت کے ایک نئے سیاہ دور کا آغاز کیا ہے، جس میں اب تک بتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

فاران: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ پر صیہونی فضائی جارحیت کی مذمت کی ہے، اس حملے کے نتیجے میں اب تک بتیس سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملے کی مذمت کی ہے اور فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیا ہے۔ اس بیان میں سعودی عرب نے برادر فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے پر زور دیا اور عالمی برادری سے ان حملوں کے اختتام، نہتے شہریوں کی حمایت اور فلسطینی-اسرائیلی طولانی جھگڑے کے تدارک کے لئے اپنی ذمے داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے جمعے کی شام سے غزہ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے جارحیت کے ایک نئے سیاہ دور کا آغاز کیا ہے، جس میں اب تک بتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔