سیاسی بنیاد پرٹرائل فلسطینی اتھارٹی کے ماتھے پر بدنما داغ ہے:حماس

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کی سیاسی بنیاد پر گرفتاریاں اور ٹرائل شرمناک اقدام اور قابض اسرائیلی دشمن کی خدمت کے مترادف ہے.

فاران : اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد جوڈیشل ادارے اور عدالت کی طرف سے سیاسی رہ نما عزت الاقطش کا ٹرائل رام اللہ اتھارٹی کے ماتھے پر بد نما داغ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک پریس بیان میں حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی یکے بعد دیگر قوم کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ فلسطینیوں کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں ظلم اور جرم ہے اور رام اللہ اتھارٹی سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے گئے شہریوں کے خلاف ظالمانہ ٹرائل کر کے ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کی سیاسی بنیاد پر گرفتاریاں اور ٹرائل شرمناک اقدام اور قابض اسرائیلی دشمن کی خدمت کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز فلسطینی اتھارٹی کی ایک عدالت نے اسیر الاقطش کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع کی۔ ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے