شام نے اسرائیل کے 10 میزائل فضا میں تباہ کر دئیے
فاران: ارنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے حمص میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے 12 میزائل داغے جن میں سے 10 میزائلوں کو شام کے فضائی دفاعی سسٹم بی یو کے ہائیفن ایم دو اور پانسیر ایس نے ناکام بنا دیا۔
دمشق میں تعینات روس کے قومی آشتی مرکز کے معاون کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے بدھ کو لبنان سے 12 میزائل داغے۔ جبکہ شام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں شام کا ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔
واضح رہے شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔
شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا ہے جبکہ اس ملک میں سرگرم دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔
تبصرہ کریں