شام پر اسرائیلی حملے میں کم از کم دو افراد جانبحق ہو گئے
فاران: دمشق کے تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں امریکی عہدیدار کے تبصروں کے تقریباً ایک ہی وقت میں شام پر اسرائیلی حکومت کے حملے نے جانی نقصان پہنچایا۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ دمشق کے قریب اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم دو افراد جانبحق ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے شام میں دو فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔
یہ حملہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے جب بشار الاسد کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام پر بار بار حملے کیے ہیں اور اسرائیلی فوجیوں نے اس ملک کی سرزمین کے کچھ حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
تل ابیب نے دعویٰ کیا کہ آج صبح یہ حملے “جنوبی شام میں ایسے مراکز پر کیے گئے جہاں ہتھیار موجود تھے۔”
اسرائیل کی نئی جارحیت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ شام کے لیے ’ابراہم امن معاہدے‘ میں شامل ہونا ممکن ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے شام پر حملوں کے حوالے سے کہا کہ ہم شام کی نئی حکومت کو جنوب میں اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم جنوبی شام کو جنوبی لبنان نہیں بننے دیں گے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ آج کے ایک اسرائیلی حملے میں کم از کم دو افراد مارے گئے ہیں، تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہلاک ہونے والے فوجی تھے یا عام شہری۔
تبصرہ کریں