شام کی فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی شدید مذمت

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شامی حکومت قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی املاک کی مجرمانہ مسماری اور ان پرقبضے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے

فاران؛ کل سوموار کی شام نے مختلف فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور اسرائیلی جرائم کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شامی حکومت قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی املاک کی مجرمانہ مسماری اور ان پرقبضے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں صالحہ خاندان کے گھروں اور ان کے خاندان کے افراد کو گرفتار کرنے کو سنگین جرم قرار دیتی ہے۔

بیام میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، شہریوں کی من مانی گرفتاریاں، ان کی زمینوں پر قبضہ ایک ایسا جرم ہے جو بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں سے متصادم ہے۔

وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے شام کی حمایت، فلسطینی قوم کی آزادی ،غیرقانونی قبضے کے خاتمے اوراپنی سرزمین پر آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔