شہید فلسطینی قیدی کا جسد خاکی سپرد خاک

اتوار کو بیت لحم شہر کے عوام نے اسیر شہید موسیٰ ہارون ابو محمد کے جسد خاکی کو گورنری کے مشرق میں واقع گاؤں بیت تمر میں دفن کیا۔

فاران: اتوار کو بیت لحم شہر کے عوام نے اسیر شہید موسیٰ ہارون ابو محمد کے جسد خاکی کو گورنری کے مشرق میں واقع گاؤں بیت تمر میں دفن کیا۔ اس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

جلوس جنازہ بیت لحم کے الحسینی اسپتال کے سامنے سے بیت تعمر گاؤں میں شہید کے گھر تک الوداعی نظارے کے لیے روانہ ہوا اور پھر قبرستان میں سپرد خاک کرنے سے پہلے گاؤں کی مسجد میں ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

جنازے میں شریک افراد نے قیدیوں کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے اور جیلوں میں قبضے کے جرائم کی مذمت کی۔

قیدی ابو محمد جن کی عمر 40 سال تھی اسرائیلی جیلوں میں مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ابو محمد سابق قیدی تھے جنہوں نے 6 سال قبضے کی جیلوں میں گزارے تھے اور گرفتاری سے قبل 2013 میں قلندیہ چوکی پر زخمی ہوئے تھے۔