صہیونیوں کا مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف

صہیونی اخبار "یدیعوت احرنوت" نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینی جنگجوؤں کی فوجی کارروائیوں کو روکنے میں قابض حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

فاران: صہیونی اخبار “یدیعوت احرنوت” نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کی “موج شکن !” نامی کارروائی مغربی کنارے میں مزاحمتی قوتوں کے خلاف تقریباً چھ ماہ سے جاری ہے اور اس کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آتا اور ایسا لگتا تھا کہ اس آپریشن کے لیے جو نام چنا گیا وہ بہت پر امید تھا۔
یدیعوت احرنوت نے مغربی کنارے میں جنین کے قریب “الجلمہ” چوکی پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران اسرائیلی حکومت کے ایک افسر کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: “مجھے افسوس ہے کہ اسرائیلی فوج اسرائیل اور آباد کاروں کا دفاع کرنے کے بجائے ٹاؤن شپ پولیس بن چکی ہے۔
اس صہیونی اخبار نے ایک فلسطینی جنگجو کے گھر کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کی جارحیت اور اس کی شیخی بھگارنے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے: یہ کوئی قابل فخر بات نہیں ہے کیونکہ قلیل مدت میں تباہ ہونے والے مکانات پہلے سے کہیں بہتر بنائے جائیں گے۔