صہیونی حکومت نے مغربی کنارے میں ایک مسجد کو تباہ کر دیا

فلسطینی ذرائع نے جمعرات کو رپورٹ دی کہ صیہونیوں نے صبح سویرے شمال مغربی کنارے دوما کے علاقے میں ایک مسجد کو مسمار کر دیا۔

فاران: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے ایک مسجد کو تباہ کر دیا، جس میں عام طور پر بدوی اور فلسطینی کسان نماز پڑھتے تھے۔
فلسطینی ذرائع نے جمعرات کو رپورٹ دی کہ صیہونیوں نے صبح سویرے شمال مغربی کنارے دوما کے علاقے میں ایک مسجد کو مسمار کر دیا۔
“عرب 48” نیوز ویب سائٹ نے شمال مغربی کنارے میں بستیوں کے انچارج شخص “غسان داغلس” کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوجیں اچانک بلڈوزر لے کر دوما کے علاقے میں داخل ہوئیں اور اس مسجد کو تباہ کر دیا جہاں نمازی دو سال سے نماز ادا کر رہے تھے۔
داغلس نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے خطے کے جنوبی حصے میں کئی زرعی سڑکیں بھی کھود دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے قابض فوج کی جانب سے مسجد ابوصافی کو مسمار کرنے پر مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مقدس اور مذہبی مقامات پر واضح حملہ قرار دیا ہے۔