صہیونی درندوں نے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا

غاصب صیہونیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے.

فاران: صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو علی الصبح رام اللہ کے جنوب میں قلندیا چیک پوسٹ پر اس فلسطینی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نے ایک صیہونی فوجی کو اپنی گاڑی سے کچل دیا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔