صہیونی ریاست نے شمالی غزہ میں 50,000 مکانات ملبے میں تبدیل کر دئیے

کمیٹی کے سربراہ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جبالیہ کیمپ ایک آفت زدہ علاقہ ہے۔

فاران: شمالی غزہ کی بلدیات کے لیے ہنگامی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ صیہونی قابض فوج نے شمالی غزہ کی بیشتر میونسپلٹیوں میں 50,000 مکانات اور نکاسی آب کے نیٹ ورک اور سڑکوں کو بلڈوز کر دیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جبالیہ کیمپ ایک آفت زدہ علاقہ ہے۔

انہوں نے پانی کے 35 کنوؤں، اسکولوں اور یو این آر ڈبلیو اے کی تنصیبات کی تباہی اور ایک سر پر کھڑے قحط کی طرف اشارہ کیا جس سے اب شمالی غزہ کو خطرہ ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

جمعہ کے روز قابض افواج نے 20 دن تک جاری رہنے والے زبردست حملے کے بعد شمالی غزہ سے پسپائی اختیار کر لی، جس کا مرکز جبالیہ اور اس کے کیمپ میں تھا۔ جہاں کیمپ کے زیادہ تر مکانات اور عمارتیں تباہ ہو گئیں۔