صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے متعدد افراد کو اغوا کر لیا
فاران: مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمالی قصبے خاراس میں ایک سابق فلسطینی اسیر یوسف الحروب کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا جبکہ ایک اور سابق اسیر رامی الکسار کو تفتیش کے لئے طلب کیا۔
الخلیل کے جنوب میں یطہ قصبے میں اسرائیلی آپریشن کے دوران شہری ماہر عواد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ بیت لحم میں الدھیشہ مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی نوجوان اودے ابو یابس کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے حسن قصبے پر بھی دھاوا بولا اور سابق اسیر جمال حمامرہ اور انکے بھائی علی کے گھروں کی زبردستی تلاشی لی۔
اس کے علاوہ نابلس میں اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے اسیر امجد علیوی کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔
فلسطینی شہر البریح میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے دھاوے کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور جھڑپوں کاسلسلہ شروع ہو گیا۔ اس موقع پر کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
گزشتہ رات پولیس فورسز نے بیت المقدس کے علاقے عیساویہ میں ایک ورکشاپ پر حملہ کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان علی عبید کو دوران نوکری گرفتار کر لیا گیا۔
تبصرہ کریں