صہیونی یزیدیوں نے مظلوم فلسطینیوں کا پانی بھی بند کر دیا

فلسطین، غاصب حکومت کی جانب سے کفرعقب قصبے کے مکینوں کا پانی بند کردیا گیا ہے۔

فاران نیوز ایجنسی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم اور تنگ کرنے کے دیگر ہتھکنڈوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق غاصب صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے کفر عقب میں فلسطینی آبادی کا پانی بند کر رکھا ہے، جس کے خلاف ہفتے کے روز مقامی باشندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غاصب ریاست ان کے علاقے کو پانی کی ترسیل بحال کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے وادی اردن کے شمالی علاقے حمصہ الفوقا کے مقام پر قابض اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے صیہونی حکام پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی املاک اور مکانات کی مسماری اور غرب اردن میں فلسطینی املاک پر غاصبانہ قبضے کا سلسلہ بند کریں۔