صیہونی حکومت پر سائبر حملے/ 30 لاکھ افراد کی معلومات کو فروخت کرنے کا اعلان

ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو صہیونی کمپنیوں کی ویب سائٹس پر حملہ کرکے اس نے ان کمپنیوں کے 30 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کی ہیں۔

فاران: ایک ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو صہیونی کمپنیوں کی ویب سائٹس پر حملہ کرکے اس نے ان کمپنیوں کے 30 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کی ہیں۔


شارپ بوائز ہیکنگ گروپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ معلومات، جس میں صارفین کے نام، رابطہ نمبر، ای میل اور پاس ورڈ شامل ہیں، 300,000 ڈالر میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔
ہیکر گروپ نے کہا کہ اس نے 500 گیگا بائٹس معلومات ایکسپورٹ کرنے والی ایک کمپنی لیمٹائل lametayel اور کھیلوں کا سامان بیچنے والی ایک کمپنی ٹیولی tiuli کی سائٹس سے حاصل کی ہیں۔


صہیونی ذرائع کے مطابق لیمٹایل کمپنی نے مشتبہ سرگرمیوں کا دیکھتے ہی ویب سائٹ تک رسائی بند کر دی جبکہ ٹیولی کمپنی نے سائٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔