صیہونی حکومت کے جرائم نے یورپ کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا
فاران: غزہ کی پٹی میں انسانی بحران میں اضافے کے بعد سینیئر یورپی رہنماؤں نے الگ الگ بیانات جاری کیے جس میں اسرائیلی حملے فوری طور پر روکنے اور علاقے کی ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو “انتہائی سنگین، ناقابل قبول اور ناقابل برداشت” قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ بحران سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
دوسری جانب یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے “شہریوں کی بھوک اور ہسپتالوں پر حملوں” کی خبروں پر صدمے کا اظہار کیا اور غزہ پر تشدد اور محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ترکی کی انادولو ایجنسی کے مطابق، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بھی غزہ کی انسانی صورتحال کو “ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے فلسطینی شہریوں تک انسانی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ میں انسانی بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا ہے اور اسرائیلی حکومت کی فوجی کارروائیوں کو روکنے اور امدادی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے عالمی دباؤ میں شدت آ گئی ہے۔
تبصرہ کریں