صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں میں غم غصہ، سرحد پر پہنچنے کی پر جوش اپیل

غزہ پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کر دیئے ہيں۔

فاران؛ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی بچے کی شہادت کے بعد نائٹ ریج ٹیم نے مشرقی غزہ کے ملکہ علاقے میں بڑی تعداد میں لوگوں سے مظاہرے میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد کرنے والی نائٹ ریج ٹیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تمام فلسطینیوں خاص طور پر خواتین، بچوں اور بوڑھوں سبھی سے شہر غزہ کے مشرقی علاقے ملکہ میں جمع ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا کہ ملکہ کیمپ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صیہونی حکومت کی غاصبانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے پر تاکید کی جائے گی۔

فلسطینیوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر مظاہرے کی کال کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ سے لگی سرحدی پٹی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے ہیں۔

12 سالہ فلسطینی بچے عمر حسن ابو النیل کی شہادت کی وجہ سے فلسطینیوں نے شدید غم غصہ پایا جاتا ہے۔