صیہونی فوجیوں کا حملہ، 63 فلسطینی زخمی

صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فاران: فلسطینی سائٹ صفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل رات مقبوضہ فلسطین کے علاقے بئر ایوب میں ایک بار پھر فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں فائر کر کے 63 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ جبکہ فلسطینیوں نے صیہونی جارحین پر پتھراو کیا۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔