طولکرم میں مزاحمت کاروں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
فاران: فلسطینی میڈیا نے منگل کی صبح مغربی کنارے میں مزاحمتی جنگجوؤں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح مغربی کنارے میں واقع شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں مزاحمتی جنگجوؤں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی۔
تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈز کے ذیلی ادارے طولکرم بریگیڈز نے بھی ایک بیان میں کہا: “ہمارے جنگجو قدس بریگیڈ کے ساتھ مل کر قابض فوج کی ایک پیادہ فورس کو شدید گھات لگا کر نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔”
المیادین ٹی وی نے بٹالین کے حوالے سے کہا: “پھر ہم نے دیگر صہیونی فورسز کو نشانہ بنایا جو انہیں بچانے کے لیے مقام کی طرف پیش قدمی کر رہی تھیں، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور زخمی ہوئے۔”
تبصرہ کریں