غرب اردن میں ریاستی دھشتگردی سے ایک فلسطینی شہید

وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 سالہ شادی عمر سلیم شہید ہوگیا۔

فاران؛ فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا  کے مقام پر ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 سالہ شادی عمر سلیم شہید ہوگیا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے سلیم کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

خیال رہے کہ ستر روز قبل بیتامیں جبل الصبیح کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبل ابو صبیح کے قریب فلسطینی شہری عمیر سلیم کو گھات لگا کر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کرگرگیا اور جام شہادت نوش کرگیا۔