غرب اردن میں صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں، ایک فلسطینی نوجوان شہید متعدد زخمی
فاران: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ کو غرب اردن کے شہر نابلس پر حملہ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور اکتیس افراد کو شدید زخمی کر دیا، اسی طرح شہر الخلیل میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کی اور آنسوگیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی گولیوں سے زخمی ہوگئے۔
جنوبی بیت لحم میں واقع کالونی الخضر میں بھی مسلسل تین راتوں سے فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شمالی الخلیل میں واقع بیت امر کالونی میں فلسطینیوں نے جنین کیمپ کی حمایت میں مظاہرے کئے۔ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کرکے کئ فلسطینیوں کو شدید زخمی کر دیا۔













تبصرہ کریں