غزہ: القسام کے حملے میں 8 غاصب صہیونی فوجی جھنم واصل

القسام بریگیڈز نے التفاح اور الدرج محلوں کے مشرق میں اپنے مجاھدین کی دشمن کی گاڑیوں اور فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے مناظر دکھائے۔

فاران: شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے کے وسط میں ایک گھات لگا کر پوائنٹ صفر سے 8 قابض اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل صیہونی فٹ فورس کو ختم کردیا۔

 

القسام بریگیڈز نے التفاح اور الدرج محلوں کے مشرق میں اپنے مجاھدین کی دشمن کی گاڑیوں اور فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے مناظر دکھائے۔

 

القسام بریگیڈز نے المغازی کیمپ کے شمال مغرب میں دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔

 

وسطی غزہ کی پٹی میں بریج پناہ گزین کیمپ میں جنگی صفوں سے ان کی واپسی کے بعد القسام مجاہدین نے اطلاع دی کہ صہیونی مارکاوہ ٹینک کو “شواز” ڈیوائس سے اڑا دیا گیا ہے اور ایک اور ٹینک کو “یاسین 105” شیل سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

 

قابض فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی کے دوران ایک فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔

 

القسام مجاہدین نے خان یونس شہر کے مشرق میں خزاعہ کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر چھپی ہوئی صہیونی فوج کے خلاف ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے وہ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

 

بریگیڈز نے ہفتے کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل پر ملٹری رپورٹس کی ایک سیریز نشر کی جس میں انہوں نے قابض فوجیوں کو مشین گن کی گولیوں سے ہلاک ہوتے دیکھا۔ اس کے علاوہ مجاھدین کے دستی بموں کے حملوں کے بارے میں بھی بتایا۔

 

ایک اور رپورٹ میں القسام نے خان یونس شہر کے مشرق میں خزاعہ کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر چھپے صہیونی فورس کے خلاف ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کے دھماکے کی تصدیق کی ہے جس سے متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

 

القسام نے کہا کہ کل دوپہر کو 9 فوجیوں کو خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں ایک سڑک پر گھیر لیا گیا اور ان کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس سے وہ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔