غزہ: بارودی سرنگ حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک،14 زخمی

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک بوبی ٹریپ بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 3 اسرائیلی فوجی جھنم واصل اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فاران: غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک بوبی ٹریپ بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 3 اسرائیلی فوجی جھنم واصل اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ہلاکتیں اور زخمی غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک بوبی ٹریپ والی عمارت کے دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوب میں رفح میں اماراتی میٹرنٹی ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ بے گھر ہونے والوں اور شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا  جس کے نتیجے میں 11 افراد شہید  اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ اکتوبر سے جاری زمینی کارروائی میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔