غزہ میں اسرائیلی بربریت، 24 گھنٹوں میں 187 شہید، 312 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 187 شہری شہید اور 312 زخمی ہوگئے۔

فاران: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 187 شہری شہید اور 312 زخمی ہوگئے۔

 

وزارت صحت نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت میں گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک 21,507 شہید اور 55,915 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ گھروں یا گلیوں اور مختلف محلوں کے ملبے تلے 7 ہزار سے زائد لاپتہ افراد موجود ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں قابض فوج گھس آتی ہے اور وہاں طبی ٹیمیں انہیں نکالنے میں ناکام رہتی ہیں۔

 

7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک 83 ہزار سے زائد افراد شہید، لاپتہ اور زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں، اس کے علاوہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔