غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید اجتماعی قتل عام، 63 شہید،112 زخمی
فاران: اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا 7 قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 63 فلسطینی شہید اور ایک سو سے زاید زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی غاصب فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے جن میں سے 63 شہدا کی لاشیں اور 112 زخمی ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح گذشتہ سات اکتوبرسے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31553 اور زخمیوں کی تعداد 73546 ہو گئی ہے۔













تبصرہ کریں