غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 54 شہید
فاران: اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے 6 اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر 160 کے قریب شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 6 قتل عام کیے […]
فاران: اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے 6 اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر 160 کے قریب شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 6 قتل عام کیے جن میں سے 54 شہری شہید اور 104 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 34,151 شہید اور 77,084 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے غزہ کے خلاف جارحیت کے شہیدوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ پر رجسٹر کرکے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔
اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل 199 ویں روز بھی امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی پر جارحیت جاری رکھی ہے جس میں مزید دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔













تبصرہ کریں