غزہ میں جنگبندی کی کوششوں کے بارے واشنگٹن کا دعوی

امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن، غزہ میں جنگبندی اور غاصب صیہونی رژیم و لبنان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

فاران: امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن، غزہ میں جنگبندی اور غاصب صیہونی رژیم و لبنان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد بھیجنے میں رکاوٹیں موجود ہیں کہ جن پر قابو پانا ضروری ہے جبکہ ہم نے غزہ تک امداد رسائی کو آسان بنانے کے لئے اسرائیل کو کچھ اقدامات کرتے دیکھا ہے!

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم بارڈر کراسنگز کو کھولنے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں تاہم غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے!

اس بارے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے مذاکرات میں جو چیز نہیں بدلی وہ یہ ہے کہ اسرائیل صدر بائیڈن کی تجویز پر عمل کرے!

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگبندی قائم ہو جائے گی جبکہ مذاکرات بدستور جاری رہیں گے اور ہم جنگبندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لئے حماس کے ردعمل اور اسرائیل کے موقف کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں!

اس بیان کے آخر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم مغربی کنارے میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی توسیع کی مخالفت کرتے ہیں!