غزہ میں مرکزاطلاعات فلسطین کا اہم ذمہ دار بچوں سمیت شہید

شہید ڈاکٹر عرعیر غزہ کی پٹی میں اسلامی یونیورسٹی میں انگریزی زبان وادب کے استاد اور ’غزہ رائٹس بیک‘ کتاب کے مصنف تھے۔
فاران: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں مرکزاطلاعات فلسطین کے انگریزی سیکشن کے سوشل میڈیا انچارج ڈاکٹررفعت عرعیر شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر عرعیر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اپنے ایک بھائی، ایک ہمشیرہ اور چار بچوں سمیت جام شہادت نوش کرگئے
ان کی شہادت اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت اور وحشت کے لا متناعی جرائم کی ایک تازہ کڑی ہے۔
شہید ڈاکٹر عرعیر غزہ کی پٹی میں اسلامی یونیورسٹی میں انگریزی زبان وادب کے استاد اور ’غزہ رائٹس بیک‘ کتاب کے مصنف تھے۔
خیال رہے کہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اجتماعی قتل عام میں 77 صحافی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔