غزہ پراسرائیلی بربریت، 24100 شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی
فاران: فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت میں مزید12 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 132 شہید اور 252 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے 101ویں دن ایک بیان میں کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس نے تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 24,100 شہید اور 60,834 زخمی ہو چکے ہیں۔
کل اتوار سرکاری میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی پر “اسرائیلی” قابض فوج کی طرف سے چھیڑی جانے والی نسل کشی کی جنگ کے اہم ترین اعدادوشمار کے بارے میں تازہ تفصیلات جاری کیں۔













تبصرہ کریں