غزہ پر صہیونی حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینی بچے شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع "المقاصد" ہسپتال نے آج جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کی حالیہ جارحیت میں شدید زخمی ہونے والی فلسطینی بچی "لیان الشاعر" کی شہادت کی خبر دی۔

فاران: مقبوضہ بیت المقدس میں واقع “المقاصد” ہسپتال نے آج جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کی حالیہ جارحیت میں شدید زخمی ہونے والی فلسطینی بچی “لیان الشاعر” کی شہادت کی خبر دی۔
“المقاصد” ہسپتال نے اعلان کیا کہ ” لیان الشاعر” غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع صوبہ خانیونس کی رہائشی ہے اور غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئی تھی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا اور آج وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔