غزہ کے کئی مقامات پر اسرائیلی فوج کی بمباری

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے تین مقامات پر بمباری کی۔

فاران؛ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے چند منٹ کے وقفے سے غزہ میں تین الگ الگ مقامات پر چار میزائل گرائے۔ جنوبی غزہ میں صلاح الدین کے مقام پر دو میزائل حملے کیے گئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں بیت حانون اور شمالی غزہ میں حماۃ الثغور فورسز کے مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرنے والے اسرائیلی طیاروں پر جوابی فائرنگ کی۔

قبل ازیں ہفتے اور اتوار کی درمیانی راب غزہ میں فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 11 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔