فلسطینی قوتوں نے حماس سے متعلق برطانوی فیصلہ مجرمانہ قرار دیا
فاران: برطانوی حکومت کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
غزہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی دھڑوں نے مشترکہ طور پر باور کرایا ہے کہ برطانوی حکومت کا حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ فلسطینی قوم کے خلاف برطانوی استعماری ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی قوم کے بنیادی قومی دھارے کا حصہ ہےٟ۔ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فلسطینی قوم کے ایک اہم طبقے کو دہشت گردی میں ملوث کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا قابض صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور جارحیت کی حمایت کرنے اور مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے کی سازشوں کی حمایت کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل برطانیہ نے حماس کو دہشت گرد تننظیم قرار دیتے ہوئے تنظیم پر پابندی عاید کی تھی۔ فلسطینی قوتوں نے حماس پر پابندی کو فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کو دبانے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔
تبصرہ کریں