فلسطین کی قدیمی ترین اسیر خاتون کو رہا کر دیا گیا

صیہونی حکومت نے مغربی کنارے کے علاقے بیت لحم سے تعلق رکھنے والی قدیمی ترین اسیر فلسطینی خاتون کو رہا کر دیا گیا۔

فاران؛ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کی الدیمون جیل میں قید سب سے قدیمی فلسطینی خاتون قیدی “امل طقاطقہ” کو سات سال بعد رہا کر دیا گیا ۔
العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق طقاطقہ مغربی کنارے کے جنوبی صوبے بیت اللحم کے علاقے بیت فجار کی رہائشی ہے.
2014 میں، وہ بیت المقدس کے جنوب میں ایک صہیونی قصبے کے قریب شہادت پسندانہ کارروائی کرنے کی کوشش کے نتیجے میں صہیونیوں کی گولی کا نشانہ بنیں۔
امل کے جسم میں چھ گولیاں لگیں، اور انہیں حراست میں لینے کے بعد ہداسا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا اور کئی سرجریاں کروائی گئیں۔
الاسیر کلب برائے اسرائے فلسطینی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 4,650 فلسطینی قیدی ہیں جن میں 31 خواتین ہیں۔