قزاقستان میں فائرنگ سے ایک اسرائیلی ہلاک
فاران: اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جنوب مشرقی قزاقستان میں ہونے والے فسادات کے دوران گولی لگنے سے ایک اسرائیلی ہلاک ہو گیا۔
اسرائیل کے فوجی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الماتے میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 22 سالہ بن کوگیا شفیلی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
صحافی باراک نے فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ وزارت خارجہ نے الماتے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول اسرائیلی کے والد سے رابطہ کیا گیا ہے جو خود بھی اس وقت الماتے میں موجود ہے جس نے بیٹے کی فائرنگ کے واقعے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
تبصرہ کریں