لبنان اور صہیونی ریاست کے درمیان سرحد کی حد بندی کے معاہدے کے بارے میں غیر سرکاری خبر

ایک فلسطینی خبر رساں ادارے نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے تکنیکی طور پر سرحد کھینچنے پر اتفاق کیا ہے۔

فاران: ایک فلسطینی خبر رساں ادارے نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے تکنیکی طور پر سرحد کھینچنے پر اتفاق کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا نے عبرانی زبان کے چینل “کان” کے حوالے سے ہفتے کی شب خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت اور لبنان کے درمیان سرحد کی حد بندی کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

عبرانی چینل کان نے لبنانی روزنامے الانباء کے حوالے سے کہا کہ “سفارتی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی پر ایک تکنیکی معاہدہ طے پا گیا ہے۔”

الانباء نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ تاہم، معاہدے پر دستخط کے لیے وقت درکار ہے ۔

صہیونی حکومت 1948 سے لبنانی سرزمین کو لالچی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے 2000 میں، صیہونی حکومت کی خود غرضی پر مبنی سرحدی لائن یا ” بلیو لائن ” کے نام سے جانی جانے والی لائن کو مسلط کرنے کی امریکی کوششوں کے باوجود لبنانی فوج نے مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد کھینچنے کا مسئلہ صیہونی حکومت کے قیام کے بعد سے اٹھایا گیا ہے۔