لبنان میں فتحاوی گروپ کے ہاتھوں حماس کارکنوں کا قتل عام
فاران: لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک رہ نما کے جنازے کے جلوس پر تحریک فتح کے ایک مسلح گروپ نے حملہ کرکے جماعت کے کم سے کم تین کارکنوں کو شہید اور 10 کو زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والوں میں حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن زاھر جبارین بھی شامل ہیں۔
حماس کے ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے ایک گودام میں دھماکے میں شہید ہونے والے جماعت کے رہ نما حمزہ ابراہیم شاہین کی نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں حماس کے تین ارکان شہید ہوگئے۔
جنوبی لبنان میں ایک کیمپ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے حماس کے 3 ارکان مارے گئے۔ شہید ہونے والے حماس کارکنوں کی شناخت محمد طہ، عمر السھیلی اور حسین احمد کے ناموں سے کی گئی ہے۔
لبنان میں حماس کی قیادت کے ایک رکن رافت مرہ جو جنازے میں شریک تھے نے الزام لگایا کہ فتح قومی سلامتی کے عناصر نے سوگواروں پر گولی چلائی جب وہ قبرستان کے دروازے پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں جماعت کے تین کارکن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صور شہر کے شمالی ٹاور میں پیش آیا۔ واقعے میں جماعت کے چھ کارکن زخمی ہوئے ہیں۔
کیمپ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ جب جنازہ کیمپ میں حماس اور فتح کے مسلح عناصر کے قریب پہنچا تو سوگواروں کی طرف فائرنگ کی گئی۔ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ کون کس پر گولی چلا رہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں دونوں دھڑوں کے ارکان شامل ہیں۔
تبصرہ کریں