لبنان کی اسرائیل سے گیس برآمد کرنے کی خبروں کی تردید
فاران: لبنان کی وزارت توانائی نے کل اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ ان کا ملک اسرائیل سے گیس برآمد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے لبنان کو اسرائیل سے گیس کی سپلائی سے متعلق اقدامات پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ میڈیا میں آنے والی خبروں جن میں کہا گیا ہے کہ لبنان کو اسرائیل سے گیس کی سپلائی کی جائے گی بے بنیاد ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کا مصر سے گیس کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جس میں اسرائیل کا کوئی حصہ نہیں۔
قبل ازیں ہفتے کے روز اسرائیل کےعبرانی ٹی وی چینل 12نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ لبنان اسرائیل سے گیس کے حصول کےلیے امریکا کی ثالثی میں بات چیت کررہا ہے۔
ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اردن کو گیس کی سپلائی کرے گا جہاں سے پائپ لائن کے ذریعے اور وہاں سے لبنان تک گیس کی سپلائی کی جائے گی۔
تبصرہ کریں