متحدہ عرب امارات میں موجود غیر ملکی کمپنیوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں: صنعا

ہم متحدہ عرب امارات میں موجود غیر ملکی کمپنیوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

فاران: العالم کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ صنعا اور الحدیدہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے بعد ہم متحدہ عرب امارات میں موجود غیر ملکی کمپنیوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
یحییٰ سریع نے ٹویٹر پر مزید کہا: ” متحدہ عرب امارات اس وقت تک ایک غیر محفوظ ملک ہے جب تک کہ اس کے حکمران یمن پر حملے کرتے رہیں گے۔”
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جنگجوؤں نے حالیہ چند گھنٹوں میں یمن پر 70 سے زائد بار بمباری کی ہے جس میں درجنوں عام شہری جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں اور نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
صنعا کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ جیل پر حملے کے متاثرین کی تعداد 223 ہو گئی ہے، جن میں سے 77 افراد جانبحق ہو گئے ہیں اور مقتولین کی لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔