متحدہ عرب امارات نے یمن کے سقطریٰ پہاڑ پر صہیونی پرچم بلند کر دیا + تصویر

صہیونی سیاحوں کی اسرائیلی پرچم کے ساتھ یمن کے سقطریٰ پہاڑوں پر سیاحت و تفریح نے یمنیوں کے جذبات کو ابھار دیا ہے۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ کے مطابق، سوشل میڈیا کے صارفین نے یمنی جزیرے سقطریٰ کے پہاڑوں میں صہیونی سیاحوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں کہ جن میں سے بعض نے صہیونی حکومت کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق، صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات صیہونی سیاحوں کو اس جزیرے پر لا رہا ہے اور انہیں مکمل حفاظتی تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ایسا عمل جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر یمنیوں کے جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے۔
“بن غالب” نامی صارف نے لکھا کہ حال ہی میں صیہونی سیاحوں کا اعتماد اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ان میں سے بعض نے سقطریٰ میں سیر و تفریح کے دوران سب کے سامنے صیہونی حکومت کا پرچم اٹھا رکھا ہے۔


اس سلسلے میں باخبر ذرائع نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے سقطریٰ ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی مرکز بنانے کے اقدام کا اعلان کیا ہے