مراکش میں ہزاروں افراد کا اسرائیل سے لاتعلقی کا اعلان
فاران: افریقی عرب ملک مراکش میں کل جمعرات کے روز ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالیں جن میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ رباط کے تعلقات کی مذمت اور اس کے ساتھ لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔
یہ مظاہرے اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد کیے گئے۔
مظاہروں کی کال اسرائیل مخالف تنظیم ‘تنظیم فرنٹ برائے دفاع فلسطین اورانسداد نارملائزیشن‘ کی جانب سے کی گئی تھی۔ مظاہروں کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کوخیانت قرار دیا ہے۔
یہ مظاہرے مراکش کے چالیس شہروں میں کیے گئے جن میں لاکھوں شہریوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے رباط حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ واپس لے اور فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے موثر انداز میں جدو جہد شروع کرے۔
تبصرہ کریں