مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت جاری، چار فلسطینی گرفتار

قابض فوج نے جنین میں دیر ابو ضعیف کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فاران: کل ہفتے کی شام کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق، قابض فوج نے جنین میں دیر ابو ضعیف کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شمال مشرقی جنین میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے محمد موید یاسین، ھلال بدر یاسین اور سلام ایاد یاسین کو حراست میں لے لیا۔

ادھر شمال مغربی بیت المقدس میں قابض فوج نے قطنہ کے مقام سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قطنہ سے گرفتار ہونے والے فلسطینی کی تعداد یوسف محمد شماسنہ کے نام  سے کی گئی ہے۔