مغربی کنارے کے شمال میں ایک اور فلسطینی کی شہادت
فاران: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونی فوجیوں نے آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر طوباس پر حملے کے دوران ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ” سما ” کی رپورٹ کے مطابق “صلاح توفیق صوافطہ” نامی (58 سالہ) فلسطینی شہری آج جمعہ کو شہر طوباس پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران شہید ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ صوافطہ کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
اس کارروائی میں ایک اور نوجوان زخمی بھی ہوا ۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح یہ بھی اطلاع دی ہے کہ درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں مغربی کنارے کے شہر “نابلس” میں واقع “یوسف مقبرہ” کمپلیکس پر پہنچیں اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور 17 کو زخمی کر دیا۔













تبصرہ کریں