میں نیتن یاہو سے زیادہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل پر یقین رکھتا ہوں: موساد کے سابق سربراہ

موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ وہ نیتن یاہو سے زیادہ لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل پر یقین رکھتے ہیں۔

فاران: موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ وہ نیتن یاہو سے زیادہ لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل پر یقین رکھتے ہیں۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ تامر باردو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے زیادہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ پر یقین رکھتے ہیں۔

چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ‘نیتن یاہو نہ تو کچھ سنتے ہیں اور نہ ہی دیکھتے ہیں۔ وہ صرف اپنے بارے میں سوچ رہے ہیں اور اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

موساد کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی غزہ جنگ میں کوئی خاص حکمت عملی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی مسئلے پر کوئی سمجھ بوجھ یا رویہ رکھتے ہیں۔