نفرت کی انتہا، متعصب اسرائیلی فوجی نے قرآن پاک نذر آتش کر دیا

اسرائیلیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک صہیونی فوجی نے قرآن پاک کا ایک نسخہ آگ میں ڈال کر جلا ڈالا۔

فاران: اسرائیلیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک صہیونی فوجی نے قرآن پاک کا ایک نسخہ آگ میں ڈال کر جلا ڈالا۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی فوجی نے غزہ کی پٹی میں جاری جارحیت کے دوران خود کو قرآن مجید کو آگ میں پھینکتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی۔

 

آکوپیشن آرمی ریڈیو نے اپنے’ایکس‘پلیٹ فارم پر 3 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شائع کیا اور واقعے کی جگہ یا تاریخ کی وضاحت نہیں کی۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سپاہی اپنے بائیں ہاتھ میں ہتھیار لیے ہوئے ہے اور دوسرے ہاتھ میں قرآن پاک کا ایک کھلا نسخہ پکڑے ہوئے ہے، پھر اسے جلتی ہوئی آگ میں پھینک رہا ہے۔

قابض فوج نے ان فوجیوں کے خلاف تعزیری اقدامات کا اعلان نہیں کیا، جنہیں قابض ریاست کی سیاسی اور عسکری سطح پر ہمیشہ تحفظ فراہم کیا گیا۔

غزہ پر اسرائیلی جنگ نے 115,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا، جن میں سے زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔ 10,000 کے قریب لاپتہ ہیں۔