نیوجرسی یونیورسٹی سے صہیونی فوجی افسران کو بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا

اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کے کارکنوں نے نیوجرسی کی اسٹاکٹن یونیورسٹی میں صہیونی فوجی افسران کو لیکچر دینے نہیں دیا۔

فاران؛ بی ڈی ایس کے کارکن اپنے ہاتھوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر لے کر اس ہال میں داخل ہوگئے جہاں ، اسرائیلی فوجی افسران کو اپنے تجربات بیان کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کے حامیوں نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی فوجی افسران کو وہاں سے بھاگ جانے پر مجبور کردیا ۔کہا جارہا ہےکہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی پولیس سے مظاہرین کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی تھی تاہم پولیس نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ بی ڈی ایس فلسطینیوں کی حمایت میں قائم کی جانے والی ایک عالمی تحریک ہے اور اس کی زیادہ تر سرگرمیاں یورپی ممالک میں ہیں۔ یہ تنظیم عالمی سطح پراسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل میں سرمایہ کاری کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی ہے۔