وادی اردن میں فوجی مشقوں کے دوران دو اسرائیلی فوجی ہلاک
فاران: ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجیوں کے درمیان غلطی سے ہوئی جھڑپ کے نتیجے میں دو کمانڈوز ہلاک ہو گئے ہیں۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے آج صبح (جمعرات) کو اطلاع دی ہے کہ وادی اردن میں صیہونی حکومت کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اردن کے شہر غور میں ایک فوجی مشق کے دوران دو اسرائیلی کمانڈوز اپنے اڈے کے قریب گشت کر رہے تھے کہ اچانک انہیں اپنے اردگرد مشکوک حرکات کا احساس ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کمانڈوز نے ہوائی گولیاں چلائیں جس پر یونٹ کے ایک سپاہی نے مسلح کارروائی کا شبہ ظاہر کیا اور دونوں کمانڈوز پر تیزی سے فائرنگ کی۔
عبرانی زبان کے ذرائع کے مطابق فائرنگ میں دونوں رینجرز اہلکار مارے گئے۔
اسرائیلی حکام، جن میں اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلعاد اردان بھی شامل ہیں، نے اس واقعے کو “تباہی” قرار دیا۔
اس سلسلے میں المنار نیٹ ورک کے رپورٹر نے حال ہی میں لبنان کی سرحد پر صہیونی فوجیوں کے سونے کی تصویر کشی کی ایک ویڈیو جاری کی تھی۔
المنار کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوجی سرحدوں کی حفاظت کے بجائے مسلسل سرحدی علاقوں میں سو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تبصرہ کریں