وادی گولان میں اسرائیلی فائرنگ سے سابق اسیر شہید

خبررساں ادارے ’سانا‘ کے مطابق صالح کو گھرجاتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

فاران،  کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی شام کے مقبوضہ وادی گولان میں براہ راست فائرنگ کرکے سابق قیدی مدحت الصالح کو شہید کر  دیا۔

یہ واقعہ عین التینہ کے مقام پر مقبوضہ مجدل شمس قصبے کے بالمقابل پیش آیا۔

خبررساں ادارے ’سانا‘ کے مطابق صالح کو گھرجاتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق اسیر کو گھات لگا کرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ مدحت صالح کو اسرائیلی فوج نے 1985ء کو گرفتار کرکے مسلسل 12 سال تک جیلوں میں قید رکھا تھا۔ ان پراسرائیل کے خلاف ایک خفیہ سیل میں شامل ہونے اور سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔