پچاسی ارب ڈالر مالیت کا امریکی فوجی ساز و سامان طالبان کے ہاتھ لگ گیا

پچاسی ارب ڈالر مالیت کا امریکی فوجی ساز و سامان طالبان کے ہاتھ لگ گیا ہے۔

فاران؛ رپورٹ کے مطابق امریکی رکن کانگریس جیم بنکز نے کہا کہ اس فوجی ساز و سامان میں جو طالبان کے حوالے کیا گیا ہے، دو سو طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت دو ہزار بکتربند گاڑیاں اور چھے لاکھ پچھتر ہزار مختلف قسم کے آتشین ہتھیار شامل ہیں اور طالبان کو ایسے متعدد بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بھی ملے ہیں جو دنیا کے پچاسی فیصد ملکوں کے پاس نہیں ہیں۔

انھوں نے امریکی وزیر جنگ کے نام خط میں اس طرح کے حساس ہتھیاروں کے چھوڑ دینے کے بارے میں جواب طلب کیا ہے۔ طالبان نے پندرہ اگست کو افغانستان کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کر کے بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان ، طیارے ، ہیلی کاپٹر اور بکتربند گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لی تھیں۔