چوبیس گھںٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں چار فلسطینیوں کا قتل

مقامی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی شہری کی آگ میں بری طرح جلی لاش ملی ہے۔ یہ شخص المثلث کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

فاران؛ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے میں جلجولیہ کے مقام پر ایک فلسطینی کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا اور اس کی لاش کو آگ لگا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی شہری کی آگ میں بری طرح جلی لاش ملی ہے۔ یہ شخص المثلث کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

ادھر سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران فلسطینی شہریوں پرحملوں کے چار واقعات رونما ہوئے۔ جلجولہ میں یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 26 سالہ عبدالعزیز جمال قرمطہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا. اسے کفر قاسم کے مقام پر فائرنگ کرکے زخمی کیاگیا تھا۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران دو دیگر جرائم بھی سامنے آئے۔ اس دوران 30 سالہ ابراہیم ناصر ابو عمرہ اور 18 سالہ انس طلال الوحواح کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ ابو عمرہ کا تعلق تل السبع سے ہے جب کہ انس کا اللد شہر سے ہے۔