ہم دشمن کو نہیں بخشیں گے: فلسطینی مزاحمت

فلسطینی مزاحمت کا کہنا ہے کہ ہم دشمن کو نہیں بخشیں گے۔

فاران: غزہ کی جنگ کے 237 دن گزر جانے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی قوتیں، اب بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں صیہونی افواج اور ان کے ہتھیاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے رفح کے مشرق میں 60 کیلیبر مارٹر کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں اور ان کے ہتھیاروں کو رفح کے مشرق میں نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے رفح شہر کے جنوب میں صلاح الدین گیٹ کے پاس، غاصب فوجیوں اور در اندازی کرنے والی ان کی گاڑیوں کو بھی 60 کیلیبر مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔

فلسطینی مجاہدین نے شمالی غزہ پٹی کے بیت لاہیا میں کمال عدوان اسپتال کے قریب 4 مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔

سرایا القدس نے صوبہ الوسطی کے شمال میں ایک ترک اسپتال سے ملحقہ عمارت میں تعینات متعدد اسرائیلی فوجیوں اور رفح شہر کے یبنا کیمپ کے جنوب میں غاصب فوج کے ایک فوجی بلڈوزر کو بھی 107 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

تحریک حماس کی عسکری شاخ کتائب عزالدین القسام نے بھی اطلاع دی ہے کہ یبنا کیمپ میں العبد جبر چوراہے کے قریب دو یاسین 105 راکٹوں سے ایک مرکاوا ٹینک اور ایک D9 فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی مجاہدین نے رفح شہر کے مشرق میں الشوکہ کے علاقے میں ٹی بی جی اینٹی پرسنل بموں سے ایک گھر کے اندر متعدد اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا۔