یمنی فورسز کا اسرائیلی بحری جہازوں کے گزرنے پر پابندی کا اعلان

مسلح افواج نے ہفتے کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ "یمن کی مسلح افواج کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔ اللہ تعالی کی مدد سے اسرائیلی بحری جہازوں کو بحیرہ احمر اور عرب میں جانے سے روکنے کے اپنے فیصلے نافذ کرتے ہیں۔

فاران: یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی قومیت کے صہیونی ریاست کی طرف جانے والے بحری جہازوں کے گذرنے سے روکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی میں خوراک اور ادیات کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی اس وقت تک اسرائیل کی طرف جانے والے کسی بھی جہاز کو  روک دیا جائے گا۔

 

مسلح افواج نے ہفتے کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ “یمن کی مسلح افواج کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔ اللہ تعالی کی مدد سے اسرائیلی بحری جہازوں کو بحیرہ احمر اور عرب میں جانے سے روکنے کے اپنے فیصلے نافذ کرتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ میری ٹائم نیویگیشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، ہم تمام بحری جہازوں اور کمپنیوں کو اسرائیلی بندرگاہوں سے نمٹنے کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔

 

یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے کو اس بیان کے اعلان کے وقت سے نافذ کریں گے اور آج سے اسرائیل کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو روک دیا جائے گا۔