یورپی ممالک کا صہیونی بستیوں کے خاتمے کا مطالبہ
فاران: جرمن وزارت خارجہ اور یورپی یونین کے دیگر 11 ممالک نے ایک بیان جاری کر کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تقریباً 3000 صیہونی یونٹس کی تعمیر کے صیہونی منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ نے جمعرات کو یورپی یونین کے دیگر 11 ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں تقریباً 3000 صہیونی یونٹس کی تعمیر کا منصوبہ ترک کر دے۔
بروز بدھ 26 نومبر کو عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں “سول انتظامیہ” سے وابستہ “منصوبہ بندی اور تعمیرات کی اعلی کونسل” نے 3000 سے زائد عمارتیں تعمیر کی ہیں۔
ایک ٹویٹر پیغام میں جرمن دفتر خارجہ نے جرمنی اور یورپی یونین کے دیگر 11 ممالک کا مشترکہ بیان جاری کیا جس میں صیہونی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری بند کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم اسرائیلی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں تقریباً 3000 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے اپنے فیصلے کو ترک کر دے۔” “ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی ترقی کی پالیسی کی اپنی سخت مخالفت پر زور دیتے ہیں، جو کہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور دو ریاستی حل تلاش کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔”
جرمن وزارت خارجہ نے بھی تعاون کو فروغ دینے کے لیے فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم چاہتے ہیں کہ دونوں فریق تعاون کو بہتر بنانے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے حالیہ مہینوں میں کیے گئے اقدامات پر انحصار کریں۔ “ہم اعتماد کی بحالی اور امن کے فروغ کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے کے مقصد سے UNSCR 2334 کی تمام دفعات پر عمل درآمد کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔”
خیال رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے عبرانی نیٹ ورک کان کے حوالے سے بتایا تھا کہ مغربی کنارے میں 3,144 نئے صہیونی یونٹس کی تعمیر کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس منصوبے کی منظوری دو ماہ سے زیادہ پہلے ہونی تھی۔ لیکن سرکاری ملازمین کی ہڑتال نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے روک دیا۔
تبصرہ کریں